ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے فیصلے پر واڈا کی مایوسی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے فیصلے پر واڈا کی مایوسی

Mon, 25 Jul 2016 16:16:37  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ورلڈ انٹرنیشنل ڈوپنگ ایجنسی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے ریو اولمپکس میں روسی ایتھلیٹس کی شرکت پر مکمل پابندی نہ لگانے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا تھا کہ پانچ تا اکیس اگست جاری رہنے والے ریو ڈی جینیرو اولمپک مقابلوں میں روسی کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ روسی اولمپکس فیڈریشن کرے گی۔اولمپک کمیٹی کے مطابق البتہ روسی کھلاڑیوں کی طرف سے طے شدہ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی لازمی شرط ہوگی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے مطابق کسی بھی ایسے روسی کھلاڑی کو ان اولمپکس میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی، جو ماضی میں کبھی ڈوپنگ میں ملوث پایا گیا ہو۔


Share: